30 ستمبر، 2016، 5:14 PM

پاکستانی کابینہ نے ہندوستان کا سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد کردیا

پاکستانی کابینہ نے ہندوستان کا سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد کردیا

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے ہندوستان کا سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد کر تے ہوئےکنٹرول لائن پر ہندوستان کی فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ نے ہندوستان کا سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد کر تے ہوئےکنٹرول لائن پر ہندوستان کی فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ،کابینہ نے کہا کہ ہندوستانی اقدام عالمی قوانین اور باہمی معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ کابینہ کوپاکستان کی مسلح افواج کے بہادر جوانوں پر فخر ہے،جنھوں نے ہندوستانی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ۔
اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم خطے اور پوری دنیا میں امن کے خواہاں ہیں ۔

News ID 1867267

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha